ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر ایمس میں داخل ہوتے ہی کانگریس نے ٹھوکا گوا میں حکومت سازی کا دعویٰ

گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر ایمس میں داخل ہوتے ہی کانگریس نے ٹھوکا گوا میں حکومت سازی کا دعویٰ

Mon, 17 Sep 2018 16:32:43  SO Admin   S.O. News Service

پنجی 17/ستمبر (ایس او نیوز) گوا میں وزیر اعلی منوہر پاریکر کی خرابئی صحت کے درمیان کانگریس نے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی کردیا ہے ۔پارٹی نے اپنے 14 ممبران اسمبلی کے ساتھ راج بھون میں حکومت سازی کے لئے ایک خط سونپا۔ بتایا گیا ہے کہ  کانگریس ممبران اسمبلی کی  گورنر مردولا سنہا سے ملاقات نہیں ہو پائی ہے کیونکہ گورنر ابھی گوا سے باہر ہیں۔

گوا میں کانگریس قانون ساز گروپ کے سربراہ چندرکانت کولیکر نے بتایا کہ ہم نے دو میمورنڈم سونپے ہیں۔ لوگوں نے پانچ سال کے لئے سرکار چنی تھی لیکن اگر موجودہ حکومت کام کرنے میں اہل نہیں تو ہمیں موقع ملنا چاہئے۔ ہم حکومت چلا لیں گے۔

کولیکر نے ساتھ ہی کہا کہ ریاست میں ہم ہی سب سے بڑی پارٹی ہیں۔ ایسے میں پہلے ہی ہمیں موقع ملنا چاہئےتھا۔ آپ ہی دیکھئے، آج حکومت کیسے کام کر رہی ہے۔ سرکار ہوتے ہوئے بھی نہ کے برابر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  تمام کانگریس کے ایم ایل اے گورنر سے بغیر وقت مانگے راج بھون پہنچے تھے اور حکومت سازی کا دعویٰ کرتے ہوئے  نعرے بازی کی۔

غور طلب ہے کہ آج گوا میں بی جے پی کے کور گروپ کی میٹنگ بھی تھی۔ گوا میں وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد وہ دلی کے ایمس میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران خبریں آرہی تھی کہ  بی جے پی میں نیا وزیر اعلیٰ بنائے جانے کو لے کر ہلچل چل رہی ہے۔ لیکن  پارٹی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی نے دعوی کیا کہ راجدھانی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ (AMS) میں داخل وزیر اعلی منوہر پاریکر ٹھیک ہیں۔ ایک دن پہلے ہی گوا بی جے پی صدر و تندولکر نے کہا کہ ریاست میں قیادت کی تبدیلی کا کوئی سوال نہیں ہے کیونکہ پاریکر کی صحت ٹھیک ٹھاک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کے سینر لیڈران کے ساتھ ملاقات کے دوران ہم نے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا، قیادت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ 

واضح ہو کہ ریاست میں کانگریس پارٹی کے کل 16 ممبران اسمبلی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ  کانگریس منوہر پاریکر کی بیماری کو ایک موقع کی طرح دیکھ رہی ہے۔


Share: